کراچی : پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کریمنل گرفتار
کراچی :صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کریمنل گرفتار کر لیا۔
کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔