LOADING

Type to search

بزنس نیوز قومی

پاکستان فلور ملز مالکان نے گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پفما ساؤتھ زون چیئرمین چودھری عامر عبداللہ نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ایک ملین ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے جس پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درآمدی گندم 85-90 روپے فی کلو تک پڑے گی، جبکہ مقامی گندم 125 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، اس کے مطابق جو آٹا اس وقت 110 روپے کلو مل رہا ہے وہ 150 سے 175 روپے تک میں حاصل ہوگا۔

چودھری عامر عبداللہ نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے گندم کی بمپر فصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے باجود گندم مارکیٹ میں موجود کیوں نہیں ہے؟ انھوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومتی سرپرستی کی وجہ سے ذخیرہ اندوز سرگرم ہیں اور گندم کو ذخیرہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں فلور ملز کو گندم خریدنے نہیں دے رہیں، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، اگر یہ پالیسی جاری رہی تو آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

چودھری عامر نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کو صوبائی کے بجائے نیشنل سبجیکٹ قرار دے، فلور ملز کو پیداواری سیزن کے دوران گندم خریداری کی اجازت ہونی چاہیے، فلور ملز کو سارا سال گندم امپورٹ کرنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے تاکہ فلور ملز آٹا اور دیگر مصنوعات بنا کر ایکسپورٹ کر سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com