ترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا
ترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، رواں سال کے دوران اب تک ترک لیرا کی قدر میں 6.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی کی ٹریڈنگ 20 لیرا پر بند ہوئی جبکہ ایک روز قبل ڈالر کے مقابلے میں لیرا 19.86 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب خلیجی ریاستوں نے ترکیہ کے مرکزی بینک اور منڈیوں کو ریلیف دینے کیلئے بھاری رقوم بھجوائیں، ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ناکام ہونے پر کرنسی مارکیٹ عدم استحکام کا شکار ہے۔