LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور(اردو ٹائمز)محسن نقوی کا کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ،بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بڑا اعلان

محسن نقوی کا کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ،بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بڑا اعلان
کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی، تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے رپورٹ پیش کرے گی
بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں:محسن نقوی
بیرکس میں قیدیوں کے لئے ائیرکولر نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار،3 روز میں تمام بیرکس میں ائیر کولر لگانے کا حکم
بعض قیدیوں نے جیل عملے کی جانب سے تشدد کی شکایات کیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کی ہدایت
جیل کچن کا معائنہ، خود کھانا کھا کر کوالٹی چیک کی،پی سی او کا وزٹ، قیدیوں کومتعین وقت کے مطابق عزیز وں سے بات نہ کرانے پراظہار ناراضگی
چھوٹی بیرکس میں 11، 11 قیدی دیکھ کر وزیر اعلی محسن نقوی نے ناراضگی کااظہار کیا، قیدیوں کو بیرکس کی گنجائش کے مطابق رکھنے کا حکم
قیدی بچوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت، جیل ہسپتال کا دورہ، قیدیوں کیلئے میڈیکل کی سہولتوں کاجائزہ لیا
لاہوریکم اگست:-نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا،محسن نقوی نے بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں قیدیوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے قیدیوں کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بڑا اعلان کیا۔کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے رپورٹ پیش کرے گی۔ محسن نقوی نے کہاکہکمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیرکس میں قیدیوں کے لئے ائیرکولر نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار کیا اور3 روز میں تمام بیرکس میں ائیر کولر لگانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ بیرکس میں فوری طور پر نئے پنکھے بھی لگائے جائیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو 3 روز بعد جیل کا دورہ کرکے ائیر کولرز چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے قیدیوں سے جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیاجس پربعض قیدیوں نے جیل عملے کی جانب سے تشدد کی شکایات کیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کوتشدد کی شکایات کی تحقیقات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور خود کھانا کھا کر کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ محسن نقوی نے پی سی او کا بھی وزٹ کیا اور قیدیوں کی اپنے عزیز و اقارب سے گفتگو کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے قیدیوں کومقررکردہ وقت کے مطابق عزیز واقارب سے بات نہ کرانے پر ناراضگی کااظہارکیااورقیدیوں کی ہر ہفتے 2 بار عزیز و اقارب سے گفتگو کرانے کی ہدایت کی۔ چھوٹی بیرکس میں 11، 11 قیدی دیکھ کر وزیر اعلی محسن نقوی نے ناراضگی کااظہار کیااور کہاکہ گرمی اور حبس میں قیدیوں کو اس طرح رکھنا کسی طور درست نہیں۔انہوں نے قیدیوں کو بیرکس کی گنجائش کے مطابق رکھنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے قیدی بچوں کے لیے ووکیشنل سکول اور کمپیوٹر لیب کا بھی وزٹ کیا اور بچوں کے کیسز کے بارے پوچھا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیدی بچوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے میڈیکل کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا اور جیل ہسپتال میں مریضوں کو اچھا علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے پاس بھی گئے اور ان سے گفتگو کی۔محسن نقوی نے ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے ڈاکٹر سے باقاعدہ چیک اپ کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اناج کے گودام کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی سہولتیں ملنی چاہئیں۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر اور جیل سپرنٹنڈنٹ بھی ہمراہ تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com