LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

چکوال(اردو ٹائمز) :دربار مخدوم پور شریف چکوال میں مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر سرپرستی سیدنا امام حسین علیہ اللہ سلام کے تہھترواں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات اختتام پزیر ہوئیں

دربار مخدوم پور شریف چکوال میں مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر سرپرستی سیدنا امام حسین علیہ اللہ سلام کے تہھترواں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات اختتام پزیر ہوئیں جس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
عرس مبارک کی تقربات کا آغاز پرچم کشائی اور حضرت سید رسول شاہ خاکی ؒ کے مزاراقدس کو غسل دینےاور چادر پوشی سے ہوا رات بھر محفل شبینہ کا اہتمام کیا گیا جس کےاختتام پر مخدوم محمود مستوار قلندر نے دعا فرمائی ، عرس مبارک کی مرکزی محفل
منعقد ہوئی جس میں نواسۂ رسول امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ اللہ سلام اور شہدأ کربلا کی بارگاہ میں ہدیہ ٔدرود و سلام اور منقبت کے نذارنے پیش کیے گئے ، عرس مبارک کی تقریب میں مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ حضرت علامہ قمر الدین سراج صدیقی صاحب نے واقعہ کربلا وشہادت امام حسین علیہ اللہ سلام پر رقت آمیز بیان کیا،عرس مبارک کے اختتام پر جناب مخدوم محمود مستوار قلندر نے بیان کرتے ہوئے فرمایا”جو اہل بیت کے ساتھ محبت و رحم کا تعلق نہیں رکھتا وہ جو مرضی کرتا رہے خدا اس پہ رحم نہیں کرتا” آخر میں جناب مخدوم محمود مستوار قلندر نے اختتامی دعا فرمائی بعد از عرس زائرین میں لنگر تقسیم کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com