LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز): راولپنڈی ایلیٹ فورس کے ہیڈکانسٹیبل محمد علی میانوالی کے پہاڑی علاقہ دوہا میں آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید

راولپنڈی ایلیٹ فورس کے ہیڈکانسٹیبل محمد علی میانوالی کے پہاڑی علاقہ دوہا میں آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،میانوالی پولیس نے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جہاں اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں ہیڈکانسٹیبل محمد علی شہیدجبکہ مقامی پولیس ایس ایچ اومکڑوال اورتین کانسٹیبل زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایلیٹ فورس راولپنڈی کے کانسٹیبل سعید الرحمن بھی شامل ہیں،ایلیٹ فورس راولپنڈی کی ٹیم میانوالی پولیس کے ساتھ فرائض سرانجام دی رہی ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کے جسد خاکی کو راولپنڈی منتقل کیاجارہا ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کو آبائی علاقہ گوجرخان میں سپردخاک کیا جائے گا، شہید کے سوگواران میں بیوہ،دوبیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں،سی پی او سیدخالدہمدانی نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی پولیس کے ایک اور سپوت نے آج فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کردی، شہداء پولیس اس معاشرہ اورمحکمہ کا اثاثہ ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com