اسلام آباد(اردو ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار،بیٹے کا موقف بھی سامنے آگیا
تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق افتخار درانی کو رات ڈیرھ بجے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
ان کے بیٹے عماد درانی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افتخاردرانی کوبغیرایف آئی آراورورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔
فرخ حبیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیس کہ افتخار درانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے گئے۔
پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا دعوی ہے کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔
افتخار درانی کا پی ٹی آئی کے شعبہ اطلاعات میں کلیدی کردار رہا ہے