LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور(اردو ٹائمز)محسن نقوی کا شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ اورشاہدرہ تھانے کا دورہ، عامر میر بھی ہمراہ تھے

محسن نقوی نے تین گھنٹے طویل دورے کے دوران ہسپتال میں طبی سہولتوں اورفلائی اوور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا
شاہدرہ تھانے کی حوالات میں بند قیدیوں سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا،فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا
محسن نقوی نے ہسپتال میں ایمرجنسی،بچہ وارڈ اوردیگرشعبوں کا معائنہ کیا، طبی سہولتوں اورمفت ادوویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا
بعض مریضوں کی چیک اپ نہ کرنیکی شکایت، محسن نقوی کا سیکرٹری صحت کو فون،رات کی شفٹ میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
ڈیوٹی ڈاکٹر زرمینہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی، ذیابطیس کے مریض بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت
محسن نقوی نے بزرگ مریض مختار احمد کوفوری طورپرایمبولینس میں اپنی نگرانی میں پی آئی سی شفٹ کرایا
شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ پرجاری کام کی رفتار کا جائزہ لیااورکنٹریکٹر کو اضافی مشینری لگاکرمنصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

 
لاہور3 اگست:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ اورشاہدرہ تھانے کے دورے کیے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے تین گھنٹے طویل دورے کے دوران ہسپتال میں طبی سہولتوں اورفلائی اوور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے شاہدرہ تھانے کی حوالات میں بند قیدیوں سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا،فرنٹ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی نے ہسپتال میں ایمرجنسی،بچہ وارڈ اوردیگرشعبوں کا معائنہ کیا۔مریضوں اوران کے تیمارداروں سے طبی سہولتوں اورمفت ادوویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔بعض مریضوں نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ نہ کرنے کی شکایت کیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو ٹیلیفون کیا اوررات کی شفٹ میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔بعض وارڈز میں اے سی بند تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اے سی کو فنکشنل رکھنے کے لئے ہدایات دیں۔ڈیوٹی ڈاکٹر زرمینہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔وزیر اعلیٰ نے ذیابطیس کے مریض بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی واپس جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ہسپتال کے گیٹ پر موجود بزرگ مریض کو دیکھ کر رک گئے۔محسن نقوی نے بزرگ مریض مختار احمد کوفوری طورپرایمبولینس میں اپنی نگرانی میں پی آئی سی شفٹ کرایا۔محسن نقوی نے پی آئی سی کے حکام کو خود فون کر کے مختار احمد کے بارے میں بتایااورفوری علاج کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے ڈبل نمونیہ کے مریض پانچ ماہ کے بچے کوبہترین علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ پرجاری کام کی رفتار کا جائزہ لیااورکنٹریکٹر کو اضافی مشینری لگاکرمنصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے فلائی اوور کیلئے پائلزکاجائزہ لیااورٹرازم پر گارڈر رکھنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ اوور ہیڈ برج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔بارشوں کے باعث ہونے والی تاخیر کا ازالہ اضافی وسائل لگاکر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com