LOADING

Type to search

سائنس

اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف

واشنگٹن: دوسرے کرہِ ارض سے آنے والی اُڑن طشتریوں (UFOs) پر تحقیق کرنے والے معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹر اسٹیون گریر نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 119 دوسری دنیا کے خلائی جہاز زمین پر گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

67 سالہ ڈاکٹر اسٹیون گریر نے کہا کہ امریکی حکومتوں نے متفرق جگہوں سے اُڑن طشتریوں کا ملبہ اکٹھا کیا اور انہیں جدید توانائی کے سسٹم بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جو عوام کے سامنے ابھی تک نہیں لائے گئے۔

ڈاکٹر اسٹیون نے کہا کہ پچھلے 30 سالوں میں انہوں نے UFOs کے بارے میں امریکی حکومتوں کی دستاویزات اور 700 فوجی، انٹیلی جنس حکام سے شہادتیں حاصل کی ہیں۔

ڈاکٹر نے 12 جون کو امریکی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی تحقیقی فائلوں کے ساتھ عوام میں جانے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نامعلوم فضائی اُڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ بلیک بجٹ منصوبوں کے قطعی ثبوت پیش کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com