LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

لاہور(اردو ٹائمز) کرنل کے بیٹے نے امریکن نیشنل بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں شوہر نےامریکن نیشنل 50 سالہ بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنا گناہ چھپانے کے لئے رات کے اندھیرے میں اکیلے بیوی کی لاش قبرستان لے جا کر دفن کرنے کی کوشش کی۔شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع دی ہے۔ لاش برہنہ حالت میں اور بغیر کفن کے تھی جبکہ جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گلستان کالونی غازی روڈ قبرستان میں پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی کاظم کمال خان ولد کرنل اسد کمال خان اکیلے ہی اپنی امریکی بیوی ڈائینا کرسٹو خاں کی لاش دفن کررہا تھا۔ شہریوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کاظم کمال خان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف اے ایس آئی محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ 50 سالہ خاتون امریکی نیشنل تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔جس کا نام کرشمہ ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ہے۔ ملزم کاظم کمال خان ولد کرنل اسد کمال خان جہلم کینٹ کا رہائشی ہے اور لاہور میں پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com