LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

بہاولپور(اردو ٹائمز)اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید کو گرفتار کر لیا ہے، اینٹی کرپشن نے رضوان مجید و دیگر کے خلاف 2 روز قبل مقدمہ درج کیا تھا۔
اینٹی کرپشن نے رضوان مجید کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا ہے، اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رضوان مجید نے 3 سال قبل خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان سے 1 ملین کی کرپشن کی، اور سی ایم آئی ٹی نے رضوان مجید سے ریکوری کی سفارش کی تھی۔
اینٹی کرپشن کے مطابق رضوان مجید اسلامیہ یونیورسٹی میں 406 ملین روپے کے پروجیکٹ کے فوکل پرسن تھے، انھوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی، اور بنا کام کے 406 ملین روپے کی ادائیگی کی۔
دیگر ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com