LOADING

Type to search

شوبز

بیوی نے مجھے کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا، شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے نے انہیں کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا۔ 

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ’’گوری مجھے گفٹ نہ دینے پر کہتی ہے کہ وہ ایسے شخص کو کیا گفٹ دے جس کے پاس سب کچھ ہے اور میں بھی ہوں‘‘۔

شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا جب وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصہ لندن میں علاج کیلئے رہ رہے تھے تو ایک مرتبہ انہوں نے ایک ٹی شرٹ خریدی، گھر لاکر پتہ چلا کہ وہ ان کے سائز سے بڑی ہے۔

انہوں نے بتایا ’’ میں نے گوری سے کہا کہ وہ ٹی شرٹ تبدیل کرادے، گوری ٹی شرٹ لے گئی اور اس نے واپسی پر مجھے بتایا کہ اسٹور والے ٹی شرٹ واپس نہیں لیتے‘‘۔

اداکار کا کہنا تھا ’’جب یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بتائی تو انہوں نے مجھے یہ بتا کر حیران کردیا کہ گوری نے اس ٹی شرٹ کے بدلے ہینڈ بیگ خرید لیا ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ بیمار کو نئی شرٹ کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

کنگ خان اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جسے ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ رواں برس ریلیز ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com