لاہور(اردو ٹائمز) پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور کی مقامی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کے خلاف کیس کی سماعت کی، تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ ملزم پر کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔