LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا تھانہ صادق آباد اورتھانہ نیوٹاؤن کا اچانک دورہ

 سی پی او نے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، دفاتر اور تفتیشی افسران کے کمروں سمیت عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،صفائی کا معیار بھی چیک کیا اور متعلقہ افسران کو صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں،سی پی او سید خالدہمدانی نے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں پکٹ ڈیوٹیز بھی چیک کیں اورافسران واہلکاروں کو الرٹ ڈیوٹی کی ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے رات گئے تھانہ صادق آباد اورتھانہ نیوٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، سی پی او نے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، دفاتر اور تفتیشی افسران کے کمروں سمیت عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،صفائی کا معیار بھی چیک کیا اور متعلقہ افسران کو صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں،سی پی او نے تھانے میں موجود افسران و جوانوں سے ملاقات اور بات چیت کی،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ ریکارڈ کی باقاعدہ اور بروقت تکمیل انتہائی اہم ہے،جرائم کی بیخ کنی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جائے، تھانہ کے علاقہ میں حساس مقامات اور فنل ایریا میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی، موثر سرچ آپریشن اور کریک ڈاؤن کے ذریعے منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی فوکس کیا جائے، سی پی اوسید خالدہمدانی نے ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی،سی پی اوسید خالدہمدانی نے رات گئے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں پکٹ ڈیوٹیز بھی چیک کیں اورافسران واہلکاروں کو الرٹ ڈیوٹی کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور محنت اور تندہی سے اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com