راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او کلر سیداں سبطین شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی
،16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عادل اور نقیب نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،کلرسیداں پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عادل کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔