لاہور(اردو ٹائمز)نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ، ایمرجنسی،بچہ وارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ، مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ
مریضوں کے تیمارداروں کی پارکنگ کی اوورچارجنگ کے بارے میں شکایات،وزیراعلیٰ کا ایم ایس کو اوورچارجنگ کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم
مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں،امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں:محسن نقوی
لاہور26اگست:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا-وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی،بچہ وارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیااور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا-مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینا ن کا اظہارکیا-مریضوں کے تیمارداروں نے پارکنگ کی اوورچارجنگ کے بارے میں شکایات کیں -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس کو اوورچارجنگ کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔چیف سیکرٹری،کمشنر لاہورڈویژن،آر پی اواور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے-