LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور(اردو ٹائمز)نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،ایل ڈی اے درخواست گزاروں کو دہلیز پر دستاویزات اور این او سیز فراہم کرے گا

دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک“ شروع، 75 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو دستاویزات گھر پر فری فراہم کی جائیں گی
اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی،پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کرنے کیلئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری
لاہور26اگست:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، ایل ڈی اے درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز فراہم کرے گا -وزیر اعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک“ کا آغازکردیاہے-وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گئی- 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ درخواست گزاروں کو دستاویزات ان کے گھر پر فری فراہم کی جائیں گی – اجلاس میں دیگر شہروں میں رہائش پذیر درخواست گزاروں کے لئے بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیپا میں ایم اینڈ آرڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی -اجلاس میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کے منظوری دی گئی اورسیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجزکے ازسر نو تعین کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کااز سر نو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کی-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی، اجلاس میں پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کرنے کے لئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی- اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا-چیف سیکرٹری،،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ،ہاوسنگ، لوکل گورنمنٹ،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com