LOADING

Type to search

شوبز

فلم ’عمرو عیار‘ میں صنم سعید کی پہلی جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے اپنی نئی میگا فلم ’عمرو عیار : اے نیو بیگننگ‘ کی پہلی جھلک مداحوں کے سامنے پیش کردی ہے۔ 

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں جنگجو کے لباس اور اسلحے کے ساتھ وہ بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔

فلم کی پہلی جھلک سامنے آتے ہیں صنم سعید کی ساتھی فنکاروں سائرہ یوسف، فریحہ الطاف، ثروت اور علی کاظمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی اردو کامک بک ٹی وی کہانی ہے جس سے فلم بنائی جارہی ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

میگا کاسٹ فلم میں صنم سعید کے ساتھ عثمان مختار، فاران طاہر، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی اور دیگر شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *