راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محسن کو گرفتار کر لیا،چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد کر لیے،،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔