LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے اجلاس میں تنظیمی امور پراہم فیصلے

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کا اجلاس صدر محسن اعجاز کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعدد تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر محسن اعجاز نے ہاؤس کو فنڈز کی وصولی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر محسن اعجاز نے کھیلوں کےدیگر صحافیوں سے ملاقات, دوسرے گروپ کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کا بتایا
اس موقع پر ہر ممبر کو سرگرمیوں اور ایوارڈز کی تقریب کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس کی تاریخیں بعد میں طے کی جائیں گی اجلاس میں وفا عباس کو متفقہ طور پر فنانس سیکرٹری اور زبیر علی کو بطور سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیا گیا۔
ہاؤس نے رسجا کے اراکین کے لیے مختلف سرگرمیوں کی منظوری دی۔ اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ نئی رکنیت جلد ہی اوپن کی جائے گی۔ سپورٹس کمیٹی فیصل ساہی کی قیادت میں کام کرے گی جبکہ اس کے ممبران نوید کھوکھر اور ڈاکٹر محمد , اخراجات کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رضا عابد کریں گے اور ممبران فیصل بیگا اور عباس شبیر ہیں، پروکیورمنٹ, لیگل کمیٹی کے سربراہ اصغر علی مبارک ہوں گے۔ ایاز اکبر نے بتایا کہ لاہور میں اگلے ہفتےرسجا اور سجال کے درمیان کرکٹ میچ شیڈول ہے۔ ہاؤس نے گزشتہ اجلاس کےنکات کی منظوری دی اور ممبران کی حتمی فہرست کی منظوری دی۔اس موقع پرہاؤس نے سیکرٹری کاشف عباسی اور صدر محسن اعجاز کی کاوشوں کے بارے میں قرارداد پاس کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com