LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) وزارت توانائی کے پاس بجلی کے بلوں سے متعلق کیا تجاویز ہیں؟

وفاقی وزارت توانائی کی بجلی بلوں سے متعلق تجاویزسامنے آ گئیں۔۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دینیکے لیے وزارت توانائی نے اعلی سطح کے اجلاس میں اپنی تجاویز تیار کرلی ہیں، وزارت توانائی کی تجویز ہیکہ گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دیا جائے، صارفین کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں زیادہ قسطوں کا ریلیف دینے کی تجویز بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ بھاری بجلی کے بلوں کا کچھ حصہ سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز بھی ہے۔ذرائع نے بتایا ہیکہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر وزارت خزانہ کی رائے لینے کی تجویز ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے اعتراض سے بچنے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے معاملے پر وزارت خزانہ کی رائے لینا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، ان میں بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں ہے۔ اس سے قبل مسلسل عوامی احتجاج کے بعد بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت مسلسل دو روز اجلاس ہوئے تاہم عوام کو ریلیف دینیکا فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینیکی کوشش کرے گی،لیکن جلد بازی میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیگی جس سے ملک کو نقصان پہنچے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com