اسلام آباد(اردو ٹائمز)چوک کشمیر ہائی وے پر ملک مہربان علی کی زیر قیادت مہنگائی بجلی کے بلوں کیخلاف عوام کا احتجاج ۔
ایچ 13 کے لوگ مہنگائی بجلی کے بلوں اور پٹرول مہنگا ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی قیادت
این اے 46 کے وائس پریزیڈنٹ ملک مہربان علی عوان صاحب کر رہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ غریب عوام مہنگائی سے پس چکے ہیں نگران حکومت وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ صاحب سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کے زیادہ جو نرخ ہیں ان کا نوٹس لیں اور اضافی ٹیکس ختم کریں اور جو پیٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے اس کو سستا کریں تاکہ غریب اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں لوگوں کے حالات اتنے خراب ہیں کہ وہ بجلی کے بل اور باقی ضروریات پوری نہیں کر سکتے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔