راولپنڈی(اردو ٹائمز)سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کاسول لائن سیکٹر و چوکی کا اچانک معائنہ
ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈوای چالاننگ سسٹم کا جائزہ لیا،
صفائی کے ناقص انتظام پر ڈیوٹی آفیسر کی سر زنش، مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری ،
سیکٹر انچارجز روزانہ کی بنیاد پر وارڈنز کے ٹرن آﺅٹ ،صفائی و انتظامی امور کے متعلق رپورٹ پیش کریں گے،سی ٹی او تیمور خان
رش کے اوقات و مقامات پر اضافی نفری لگاتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں، سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان
تمام جوان ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں،سی ٹی او تیمور خان
عوام الناس کو ٹریفک سے متعلقہ بہترین سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں،سی ٹی او تیمور خان
ٹریفک انتظامات میں غفلت و لاپرواہی کیصورت میں متعلقہ انچارجز ذمہ دار ہوں گے۔سی ٹی او تیمور خان
اللہ تعالی کیطرف سے دیے گئے اختیارات کو عوام الناس کی خدمت اور آسانیوں کےلئے استعمال کریں، سی ٹی او تیمور خان