LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) آٸی بی اے اورٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے مل کر سکالر شپ انڈو منٹ فنڈ قاٸم کر لیا

( ) ٹرپل اے ایسوسی ایٹس اور تعلیمی ادارے انسٹیٹیو ٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن آٸی بی اے نے سکالر شپ انڈومنٹ فنڈ قاٸم کر دیا ۔انڈومنٹ فنڈ قاٸم کرنے کا مقصد مستحق طلباء کی مالی امداد کر نا ہے جو طلباء کو تعلیمی میدان میں آ گے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ایگزیکٹو ڈاٸریکٹر آٸی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور منیجنگ ڈاٸریکٹر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شہزاد علی کیانی نے انسٹیٹیو ٹ آ ف نزبس ایڈمنسٹریشن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کٸے۔تقریب میں جنرل منیجر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس واجد ریاض,ڈاٸریکٹر ایلو مناٸی افیٸرز اینڈ ریسورس موبلاٸزیشن آٸی بی اے ملاہت اعوان,ڈاٸریکٹر فنانس آ ٸی بی اے معید سلطان ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوٸے ایم ڈی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شہزاد کیانی نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری کرکے ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کیلٸے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس اپنے عزم کو دہرا رہا ہے ۔اپنے خطاب کے دروان ایزیگٹیو ڈاٸریکٹر آٸی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا کہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کیساتھ مل کر مستحق طلبا ء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر فخر ہے۔آٸی بی اے ہر سال پہلے ہی 30 فیصد مستحق طلباء کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com