اسلام آباد(اردو ٹائمز) ایف آئی اے اسلام آباد زون کی حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کےخلاف چکوال میں بڑی کاروائی
راجہ غلام علی مارکیٹ آرا بازار روڈ چکوال میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
ملزمان سے تین کروڑ نو لاکھ روپے برآمد۔
حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات ، پیغامات،موبائل فونز اور متعدد رسیدات برآمد ۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
خفیہ اطلاع ملنے پر کمرشل بینکنگ سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کی ہدایت میں چھ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہُوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزمان کے ساتھ حوالہ ہنڈی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کاروائی کا عندیہ۔
ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان ایف آئی اے