اسلام آباد(اردو ٹائمز)مثبت صحافت اور بہترین تنظیمی خدمات کے اعتراف میں ملک شہزاد چشتی کو شیلڈ سے نوازہ گیا
ایڈیشنل کمشنر افضال قمر وڑائچ، سرپرست اعلی اور چیئرمین ایم آئی ایم نے نوجوان صحافی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں منعقدہ پروگرام،ایم آئی ایم کی جانب سے چیف ایڈیٹر اجداد ملک شہزاد چشتی شیلڈ وصول کی
گوجرانوالہ ( ) تفصیلات کے مطابق ملک اتحاد موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، پروگرام کا اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینیئر صحافی ڈویژنل بیورو چیف ٹی وی ٹوڈے ملک جاوید شانی نے سر انجام دی ہے، جس میں نوجوان صحافی چیف ایڈیٹر اجداد و ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ایم آئی ایم ملک شہزاد چشتی کو مثبت صحافت اور بہترین تنظیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازہ گیا ، پروگرام میں تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام، شعراء، ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی برادری، تاجر برادری، اساتذہ ، سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات، پولیس افسران، سیاسی وسماجی شخصیات اور ملک اتحاد موومنٹ پاکستان کے طول وعرض سے عہدیداران کارکنان اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام مکتبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا۔