LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اردو ٹائمز ڈیجیٹل : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔
ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com