اسلام آباد (اردو ٹائمز ڈیجیٹل)وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقہ غوری ٹاؤن کی رجسٹریوں اور انتقالات پر پابندی کے خاتمے کے لیئے بڑی پیش رفت
اسلام آباد (اردو ٹائمز ڈیجیٹل)وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقہ غوری ٹاؤن کی رجسٹریوں اور انتقالات پر پابندی کے خاتمے کے لیئے بڑی پیش رفت عوام علاقہ کو بہت جلد بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق غوری ٹاؤن میں رجسٹریوں اور انتقالات پر پابندی موجودہ حکومت کے دور میں گزشتہ سال جولائی میں عائد کی گئی تھی جس کے بعد عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے عمر اعوان ایڈوکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام نے پابندی کے خاتمے کے لیئے ضروری کاغذی کاروائی مکمل کر لی ہے عمر اعوان نے سرکاری حکام کو اس بات پر قائل کر لیا کہ عوامی نوعیت کا بڑا مسئلہ ہے اور لوگوں کو ان کی جائیداد کی خرید و فروخت سے منع نہیں کیا جا سکتا اسلام آباد انتظامیہ و اعلیٰ افسران نے پابندی سے جلد خاتمے کے لیئے کاروائی شروع کر دی ہے