صحافتی برادری کے دفاع کے سلسلے میں مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی عباسی کا کیپیٹل اور شمالی علاقہ جات کا دورہ
صحافتی برادری کے دفاع کے سلسلے میں مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی عباسی کا کیپیٹل اور شمالی علاقہ جات کا دورہ
اسلام آباد ( ) صحافتی برادری کے دفاع کے سلسلے میں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی عباسی ہری پور’ایبٹ آباد’مانسہرہ’اسلام آباد’مری’ضلع باغ آزادکشمیر’دھیر کوٹ آزاد کشمیر’مظفر آباد ڈویژن’گلگت بلتستان کوہستان شمالی علاقہ جات کا دورہ کریں گے جس کا باقاعدہ طور پر شیڈول جاری کردیا گیا ہے اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق دکھانے والے صحافیوں کو معاشرے میں بے پناہ مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے معاشرتی توازن کو برقرار رکھنے میں صحافت کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے کو بنیادی حقوق حاصل نہیں حال ہی میں بہارہ کہو میں پولیس کی جانب سے صحافی پر تشدد کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا وہ صحافی جو عام شہری کی جنگ لڑتا ہے اگر اپنے دفاع پر اتر آیا تو ایسے نااہل ملازمین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی مزید ان کا کہنا تھا کہ بہارہ کہو واقع میں ملوث پولیس اہلکار کو صرف معطل کر دینے سے خاموش ہوکر بیٹھ نہیں جائیں گے ہماری ڈیمنڈ ایسے نااہل ملازمین کی برطرفی ہے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ہر ورکر جرنلسٹ کے ساتھ کھڑی ہے استحکام پاکستان کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقا کے لیے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنی افواج پاکستان کے ساتھ پہلی صف میں کھڑی ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جاۓ گا انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان استحکام پاکستان کے سلسلے میں پوری دنیا میں اپنے صحافتی فورم پر پروگرام کروا رہی ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ جوان اور بوڑھا اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے