نگران وزیر اعلی محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متحرک
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات دور کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات
آئی جی پولیس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سسٹم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کریں۔محسن نقوی
تمام کمشنرز۔ آر پی اوز ۔ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز متعلقہ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔محسن نقوی
انتظامی و پولیس افسران کو ذاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات دور کرکے ہر ماہ وزیر اعلی آفس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
ہر شکایت پر ہونے والی پیشرفت سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔محسن نقوی
دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت
ہر شکایت کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔محسن نقوی
پورٹل۔ فون یا بذریعہ ڈاک آنے والی شکایات پر روایتی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔محسن نقوی
وزیر اعلی آفس میں بھی متعلقہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کو مانیٹر کریں گے۔محسن نقوی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی یا جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ محسن نقوی
اوورسیز پاکستانی بیرون ملک وطن کے سفیر ہیں اور ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔محسن نقوی