LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

تحریک انصاف کا بدحواسی میں پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور پروپیگنڈا بری طرح ناکام

تحریک انصاف کا بدحواسی میں پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوگیا۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کو برا ملک ثابت کرنے کی سازش کی جارہی تھی۔

سیاسی جماعت کے ایکٹیوسٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لئے غلط معلومات پھیلاتے ہوئے پکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے من گھڑت پروپیگنڈا پھلایا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال کر سفری پابندی عائد کر دی ہے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جھوٹ کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس جعلی سفری وارننگ سے بخوبی آگاہ ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ نے موقف اختیار کیا کہامریکہ پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری صرف اپنی آفیشل اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویب سائٹ کے ذریعے جاری کرتا ہے ۔

 

 

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہی نہیں پی ٹی آئی کے ورکر انسانی حقوق اور قانون کی پامالی کا بے بنیاد ڈھنڈورا پیٹ کر امریکی نمائندگان کانگریس سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کے لئے بھی صبح شام کام کر رہے ہیں ۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مخصوص مقاصد کیلئے بیرونِ ملک شہریوں میں پاکستان سے متعلق شکوک ڈالنا انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com