LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پی ٹی آئی امریکی کانگریس سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کی منتیں کرنے لگی

اردو ٹائمز ڈیجیٹل : ( مورخہء 05-06-2023)

ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ ایبسلوٹلی یس میں بدل گیا ۔ تحریک انصاف ملک دشمن ایجنڈے پرچل نکلی ، ملک میں جلا ئو گھیراو کے بعد بیرون ملک بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان نے آسٹن شہرمیں وفد کے ہمراہ کانگریس مین گریگ کیسر سے ملاقات کی، اور پاکستان مخالف بیانات دلوانے کی منتیں کیں۔پی ٹی آئی رہنما نے امریکا سے پاکستان میں مداخلت کی اپیل بھی کی اورپاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرنے کے لیے مدد مانگی ۔

عاطف خان نے کہا کانگریس کے 86 ممبران نے پٹیشن پردستخط کردیے،چاہتے ہیں آپ بھی اس کا حصہ بنیں ۔ گریگ کیسرنے کہاکہ کانگریس میں سوال اٹھا ئو ں گا کہ امریکا کیسے پاکستان میں جمہوریت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسوال اٹھا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورپاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لئے غلط معلومات پھیلاتے ہوئے پکڑے گئے۔

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کاپروپیگنڈا ناکام بنادیا۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال کر جعلی ٹریول ایڈوائزری کی جھوٹی خبرمسترد کردی۔ ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ امریکا اپنے شہریوںکیلئے ٹریول ایڈوائزری صرف آفیشل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ کے ذریعے جاری کرتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com