LOADING

Type to search

سپورٹس

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مئی کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پرکھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جن میں بابراعظم کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے نجم الحسین شنٹو اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر بھی شامل ہیں۔

بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی پر اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا، بابر نے 3 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف 62 بالوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی، اگلے میچ میں بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

بابراعظم اس سے قبل بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بیٹر نجم الحسین شنٹو کو بھی مئی کے دوران بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ شنٹو نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تاہم یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اگلے میچ میں ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔

شنٹو کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش نے 320 رنز کا ہدف 45 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ سیریز کے آخری میچ میں شنبو نے 35 رنز اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹور کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قابل ذکر پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com