بیٹیوں سے متعلق بیان پرمیرے بیٹوں کو بد دعائیں دی گئیں: صاحبہ
فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بیٹیاں نہ ہونے پر شکر ادا کرنے پر آن لائن نہ صرف شدید تنقید کی گئی بلکہ میری کردار کشی بھی ہوئی اور بیٹوں کو بد دعائیں بھی دی گئیں۔
صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کے نہ ہونے پر شکر ادا کرنے کا مطلب غلط لیا گیا، یہ بات موجودہ حالات اور بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو دیکھ کر کی تھی، آج بھی سماج میں بیٹیوں کو خواہشات پوری نہیں کرنے دی جاتیں، اگر وہ پڑھنا چاہتی ہیں تو ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور جو ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ان کے راستے روکے جاتے ہیں۔
انٹرویو میں شریک صاحبہ کے شوہر ریمبو نے کہا کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے بھی صاحبہ بیٹی کا سوچ کر رو پڑتی تھیں کیونکہ بطور ماں وہ بیٹیوں کے دکھ بہادری سے برداشت نہیں کرسکتیں۔