LOADING

Type to search

قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
ایف بی آر نے رواں برس پہلی بار 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایف بی آر کی پہلی توسیع 14 اکتوبر کو ختم ہوئی ہے، جس کے بعد 31 اکتوبر تک ایک بار پھر تاریخ بڑھادی گئی ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com