ایس ایچ او ائیرپورٹ چوہدری خداداد کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
ایس ایچ او ائیرپورٹ چوہدری خداداد کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ ملکر بہن کے سسرسجاول، ساس فرازنہ اور دیور ابراہیم کو قتل کردیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رفیق کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مل کر بہن کے سسرسجاول، ساس فرازنہ اور دیور ابراہیم کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیاگیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ اپنی ساس،سسر اور دیور کے قتل میں ملوث ایک ملزمہ زینب بی بی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہوچکی ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔