LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ملتان نشتر ٹو، کارڈیالوجی، نئے ایمرجنسی بلاک اور کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے دورے

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ملتان نشتر ٹو، کارڈیالوجی، نئے ایمرجنسی بلاک اور کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے دورے،سرائے نشتر ہسپتال کا آغاز،تاجروں اور وکلاء کے و فود سے ملاقاتیں اپنا کام خود کر رہے ہیں، کوئی ہینڈل نہیں کر رہا، ڈویلپمنٹ کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے:محسن نقوی سرکٹ ہاؤس میں تاجروں اور وکلاء کے وفودسے ملاقاتیں، مارکیٹوں کی بندش کے بارے میں تاجر برادری سے مشاورت کی جائے گی ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے مطالبے پر غور،ملتان ائرپورٹ کے نزدیک کولڈ سٹوریج کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی ملاقات،ملتان بار کیلئے ایک کروڑ،وہاڑی اور لودھراں 50،50 لاکھ روپے کے چیک دیئے نشتر ٹو ہسپتال ملتان،ستمبر تک سو فیصد فنکشنل ہو گا، پرانے نشتر سے سٹاف نہیں لیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کو ساتھ لائیں گے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورنئے توسیعی پراجیکٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ،بر وقت مکمل اور فنکشنل کرنے کا حکم مریضوں اور تیمارداروں کے لئے واٹر کولر کے پانی کوبھی چیک کیا،

   

 

ویٹنگ ایریااوردیگرسہولتوں کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم سرائے نشتر ہسپتال میں ائرکنڈیشنرزلگانے کی ہدایت، قیام کا دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا حکم دیا کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا دورہ،ایک ارب کے فنڈز کی منظوری، سنڈیوں کے حملے سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کا حکم لاہور13جون: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج ملتان کے نشتر ہسپتال ٹو، سرائے نشتر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ و توسیعی ایمرجنسی بلاک اور کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کئے – نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سرائے نشترہسپتال کا افتتاح کیا اور سرکٹ ہاؤس میں تاجروں اور وکلاء کے وفود سے ملاقات کی- نشترہسپتال ٹو کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنا کام خود کر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی ہینڈل نہیں کر رہا۔ ڈویلپمنٹ کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے، اس ہسپتال کو ستمبر تک سو فیصد سٹاف کے ساتھ فنکشنل کر دیا جائے گا۔ نئے ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے پرانے نشتر ہسپتال سے سٹاف نہیں لیا جائے گا۔ بھرتیوں پرپابندی ہے، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دی اورنشتر ٹو کے لئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نشتر ٹو کا سنگ بنیاد وزیراعظم شہباز شریف نے رکھا تھا، افتتاح پر انہیں ساتھ لائیں گے۔ ملتان میں اگلے ماہ تک کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا توسیعی منصوبہ بھی مکمل فنکشنل ہوگا۔چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی مخیر حضرات کے اشتراک سے جلد بنائی جائے گی۔ ملتان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت بھی اگست کے آخر تک فعال ہو جائے گی۔ ملتان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ دے کر مکمل کریں گے۔ محسن نقوی نے ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے زیر تکمیل مختلف شعبے دیکھے۔ انہوں نے آؤٹ ڈور، فارمیسی، لیبارٹری، الٹراساؤنڈ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ نشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو کپاس کی مختلف ورائٹیز اور کاشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کو سنڈیوں کے حملے سے بچانے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ضروری مشینری کیلئے ایک ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ رواں برس کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوا ہے اور اچھی پیداوار کی توقع ہے۔کاشتکاروں کیلئے یوریا کھاد اور زرعی آلات کا بروقت انتظام کیا جائے گا۔بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورنئے توسیعی پراجیکٹ کا دورہ کیااور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا -انہو ں نے ایمرجنسی بلاک کے زیر تکمیل منصوبے کا بھی جائزہ لیا-محسن نقوی کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی- محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے منصوبے کو بر وقت مکمل اور فنکشنل کرنے کا حکم دیا- انہوں نے فارمیسی کا دورہ بھی کیا،نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں سے بھی گفتگو کی-تیمارداروں کے لئے انتظارگاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے ویٹنگ ایریامیں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں کے لئے واٹر کولر کے پانی کوبھی چیک کیا-مریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-نگران وزیر اعلی نے ہسپتال میں سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیا-محسن نقوی نے مریض کی اپیل پر حکام کو مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کی-نگران وزیر اعلی محسن نقو ی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ضرورمد نظررکھا جائے – نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سرائے نشتر ہسپتال کا باقاعدہ آغازکیا ا ور سرائے نشتر ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے ائرکنڈیشنرزلگانے کی ہدایت کی اورسرائے نشتر ہسپتال میں قیام کا دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا حکم دے دیا- نگران وزیر اعلی نے بہاولپوراورراولپنڈی میں بھی مسافرو ں کے لئے سرائے کی جلد تکمیل کی ہدایت کی- بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرائے نشتر ہسپتال کی 3 منزلہ عمارت9 کروڑ77 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی -10 ہالز میں 60مرداور 32 خواتین کے قیام کی گنجائش ہے جبکہ ناشتہ اور رات کا کھانا مہیا کیا جائے گا- سرائے نشتر ہسپتال میں مرد و خواتین کیلئے الگ ڈائننگ روم، کچن، رہائشی ہالز، 20 واش رومز تعمیر کئے گئے ہیں -نگران وزیر اعلی محسن نقوی سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں تاجروں اور وکلاء کے وفودنے ملاقاتیں کیں – ملتان کی تاجر برادری نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو سفارشات اور تجاویز پیش کیں -نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹوں کی بندش کے بارے میں تاجر برادری سے مشاورت کی جائے گی- تاجر معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں – معاشی اہداف حاصل کرنے کے لئے تاجروں کے جائز مسائل حل کریں گے – ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے مطالبے پر غور کیا جائے گا- نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ملتان ائرپورٹ کے نزدیک کولڈ سٹوریج کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی سے ملتان، وہاڑی اور لودھراں کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی -نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک کروڑ روپے،وہاڑی اور لودھراں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے لئے 50،50 لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک دیئے-ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر وحید بخاری، جنرل سیکرٹری الطاف گیلانی، وہاڑی کے صدر لیاقت سنپال، جنرل سیکرٹری نثار احمد، لودھراں کے صدر کامران خان، جنرل سیکرٹری اعجاز سہو بھی اس موقع پر موجود تھے-صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر،آرپی اواور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- ٭٭٭٭٭٭

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com