ریڈ لائن پاکستان فورم کے چیئرمین شہزادہ بٹ نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائن ملکی بقاء کی ضامن و محافظ افواج پاکستا ن ہیں کوئی فرد واحد نہیں
اسلام آباد() ریڈ لائن پاکستان فورم کے چیئرمین شہزادہ بٹ نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائن ملکی بقاء کی ضامن و محافظ افواج پاکستا ن ہیں کوئی فرد واحد نہیں، 9 مئی کے واقعات فردواحد کو ریڈ لائن ڈکلیئر کرنے کا شاخسانہ ہیں،افواج پاکستان ملکی بقاء اور سالمیت کی ضامن ہیں،فوجی تنصیبات پہ بلوہ ریاستی املاک کی تباہی انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل قبول ہے،ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، ان واقعات میں ملوث تمام افراد ،منصوبہ سازوں اورسہولتکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ریڈلائن پاکستان فورم شعوروآگہی کے اس ایجنڈاکے تحت ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کرے گا۔اس ایجنڈہ پہ عید کے بعد ایک گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںتاسیسی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریڈ لائن پاکستان فورم کی مرکزی قیادت جن میںچیئرمین شہزادہ بٹ،صدر علی رضا نت،سیکرٹری جنرل مہر صدام حسین،میڈیا سیکرٹری محسن شہزاد مغل شامل تھے کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات فردواحد کو ریڈ لائن ڈکلیئر کرنے کا شاخسانہ ہیں۔فوجی تنصیبات پہ بلوہ ریاستی املاک کی تباہی انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل قبول ہے۔اس سانحہ نے پوری قوم کو غم و غصہ میں مبتلا کر دیا ہے۔اس کے منصوبہ سازوں،سہولتکاروں اور ملوث کرداروں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لایا جاے تاکہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ پیش نہ آے۔ریڈ لائن پاکستان فورم کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کم و بیش تمام سیاسی قیادتیں خود کو ریڈ لائن ڈکلیئر کرتی ہیں جس کی وجہ سے 9 مئی جیسے واقعات جنم لیتے ہیں۔ریڈلائن پاکستان فورم کے قیام کا مقصد عوام پاکستان خصوصاً نوجوانوں کو اس ایجنڈاپہ لانا ہے کہ جب تک ہم پاکستان کو ریڈ لائن نہیں سمجھیں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔پاکستان 25 کروڑ عوام کا نام ہے۔سیاست اور جمہوریت کے تناظر میں سیاسی جماعتیں عوام کو ریڈلائن بنانے کی بجاے پچھتر سال سے اسے روندتی چلی آ رہی ہیں۔ریڈلائن پاکستان فورم شعوروآگہی کے اس ایجنڈاکے تحت ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کرے گا۔اس ایجنڈہ پہ عید کے بعد ایک گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔