٩مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی
٩مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی
جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائیگا،شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق
کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائیگا،کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائیگی:محسن نقوی
پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس
شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ، تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے:بریفنگ
لاہور15جون: -نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقدہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے اورشرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں – چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔