LOADING

Type to search

بین الاقوامی

امریکی سینیٹ کی پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد گی کی توثیق

:امریکی سینیٹ نے پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد گی کی توثیق کر دی۔ امریکی سینیٹ میں 47 سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی وکیل نصرت جہاں چوہدری کی حمایت میں 50اور مخالفت میں 49ووٹ پڑے جس کے بعد نصرت جہاں چوہدری وفاقی بنچ میں پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

وہ 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی زاہد قریشی کے بعد وفاقی بنچ کے لیے تصدیق شدہ دوسری مسلمان ہیں۔جنوری 2022 میں صدر جو بائیڈن کی جانب سے بینچ کے لیے نامزد کیے جانے سے پہلے، نصرت جہاں چوہدری نے اپنا پورا قانونی کیریئر امریکن سول لبرٹیز یونین ( اے سی ایل یو) کے ساتھ گزارا یہ تنظیم 1920 میں امریکی آئین کے مطابق ہر فرد کے انفرادی حقوق اور آزادیوں کے دفاع اور تحفظ کے لیے قائم کی گئی ۔ وہ حال ہی میں الینوائے کے اے سی ایل یو کی قانونی ڈائریکٹر تھیں۔مسلم امریکن ایڈووکیسی گروپ نے نصرت جہاں چوہدری کی بطور وفاقی جج توثیق کو سراہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com