ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی
اٹلی اور اسپین جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
خرم سلیم نامی مسافر نے غلام مرتضی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔
مسافر کی جانب سے استعمال کئے جانے والے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا اور جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
دوسری کارروائی میں سعد سعید نامی مسافر نے ناظم سعید کے پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی۔
مذکورہ پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا اور متعدد جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
دونوں مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ آمنہ بیگ کی جانب سے ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے