چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،ماحول کو نقصان پہنچانے پر ملزم گرفتار کروا دیا
چیئرمین سی ڈی اے نورِ الامین مینگل کا اتوار کو چھٹی کے دن بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ،اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات ، قبضہ مافیا اور انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر عباس شاہ جس نے بلیو ایریا میں پلازہ کے سامنے باوجود نوٹس دینے کے کچرا ڈمپ کر کے ماحول کو آلودہ کیا ہوا تھا، انفرسمنٹ عملہ شکیل سب انسپکٹر وغیرہ کو ہدایت دے کر رنگے ہاتھوں پکڑوا کر اس کو سی ڈی اے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اور ہدایت دی کی کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن اور ماحول کو اصل حالت میں بحال کریں
عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردارمحمد اصف نے ملزم یاسر عباس شاہ کو جرم ثابت ہونے پر اس کو سزائے قید بامشقت اور جرمانہ کا حکم سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی،ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہو گا،کوئی چھوٹا ہے یا بڑا،قانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے