بھارت میں سالانہ 100سے زائد فوجی خودکشی کرنے لگے
بھارتی افواج میں سالانہ 100سے زائد خودکشی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے ۔2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف پچھلے 5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی جبکہ 9جنوری 2023 کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور ہیں۔ 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی۔
سشمیتا کے مطابق بالا افسران اسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لیے مجبور کرتے تھے۔اکتوبر 2019 کو پونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشرا نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر جبکہ دسمبر 2016 میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔اسوی طرح، 2007 میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا، 2007 سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسگی کے 1243 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں