عبدالعلیم خان کی نعمان لنگڑیال اورعون چودھری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت
استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ کی حکومت سیکوئی تعلق نہیں ، آئی پی پی آزاد حیثیت سے انتخابات میں اترے گی۔ عبدالعلیم خان نے نعمان لنگڑیال اورعون چودھری کو پی ڈی ایم کی وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نعمان لنگڑیال اورعون چودھری آزاد حیثیت میں پی ڈی ایم کابینہ کے رکن تھے ۔ اس سے پہلے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے پسے عوام کوریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کرے۔
جبکہ نومئی واقعات کے ذمیداران کوکیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کاتقاضا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے پارٹی رہنما ئو ں نے ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب شامل تھے۔ ملاقات میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب نے عبدالعلیم خان کیساتھ ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا