LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) : سرمایہ کاری ایپکس کمیٹی کا اجلاس،معاشی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت کے بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا، وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کونسل کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی، کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، شرکا کو غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں

، ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، موثر عمل درآمد کیلئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار اولین ترجیح، اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے، ہمیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنا ہوگا، ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، مسلسل محنت سے ملک و قوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا، عوام کو معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو صلاحیتوں کے بل بوتے پر با اختیار بنانا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com