راولپنڈی(اردو ٹائمز) بے نظیر بھٹو ہسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کا معاملہ
راولپنڈی پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی
ہسپتال سے بچی کو لے جانے والے افراد ٹریس کر کے بچی کو حقیقی والدین کے حوالے کر دیا،
پولیس کو نومولود بچی کی فیملی نے اطلاع دی تھی کہ ان کی بچی ہسپتال نرسری سے اغواء ہو گئی ہے،
وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا،
سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے بچی کو لے جانے والی فیملی کو ٹریس کر لیا،
ابتدائی طور پر غلطی سے بچی کو لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے،
وارث خان پولیس نے بچی کو تلہ گنگ سے لا کر حقیقی والدین کے حوالے کر دیا،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان اور وارث خان پولیس کو شاباش
وارث خان پولیس کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے تمام ٹیم شاباش کی مستحق ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
ترجمان راولپنڈی پولیس