اسلام آباد(اردو ٹائمز)ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض نے ٹریل تھری ہائی پروفائل زیادتی کیس کے ملزم کو گرفتار کر لیا
آئی جی اسلام آباد ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اسلام آباد نے میرٹ پر پر ایسے کھلاڑی میدان میں اُتارے جو پریشر میں اچھا پرفارم کرتے ہیں ، جو اپنے فرض کو ہمیشہ مقدم سمجھتے ہیں ، شفقت فیض جیسے افسران کی سفارش اِسکا کام ہے اِسکی کارکردگی ہے اور اِسکا سہرا اسلام آباد پولیس کے افسران بالا کو جاتا ہے ، شفقت فیض کو ہمیشہ ہائی پروفائل کیسز میں بھر پور کام کرتے دیکھا ، باز جیسی نظر ہے اس آفیسر کی ، مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ، کبھی ہمت نہیں ہارتا اور اپنے کام کو مُکمل کر کے رہتا ہے۔
اس مقدمہ کی مدعیہ مقدمہ خاتون نے پولیس کو ملزم کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہ کی ، اُسکے باوجود شفقت فیض نے ایک بار پھر کر دیکھایا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شفقت فیض نے اس سے قبل اندھے قتل کے متعدد کیسز میں ملوث ملزمان کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کیا ، سرکاری آٹا کی گاڑی پر مشہور ڈبل مرڈر رابری کیس کے انتہائی مطلوب خطرناک ملزم ارشد فوجی کو گرفتار کیا ، اغواء برائے تاوان کے کیس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
گلبرگ اغواء اور گینگ ریپ کے انتہائی مطلوب ملزم فرحان علی عرف سامبا کو گرفتار کیا ، بعد ازاں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پانچ سالہ اغواء برائے تاوان کا مشہور کیس برہان جسکا ایک کروڑ تاوان مانگا جا رہا تھا اس کیس کے تمام ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
سولہ سالہ بچی جسکو چائنیز شہری نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کو قلیل وقت گرفتار کیا۔
چھے رکنی گینگ جس نے ایک طالبعلم کو ہائی وے پر ڈکیٹی کے دوران قتل کیا جدید تکنیکی سہولیات کو برو کار لاتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ، ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان مرتب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔
انتہائی مطلوب گینگ ، ڈکیت گروہ ، ریکارڈ ریکوری ملزمان کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے سفاک قتل جس میں کشمیری نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ، اُسکے تمام جسمانی اعضاء کو کاٹ دیا تھا اس کیس کے تمام سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اور آج اس اہم ترین کیس میں جِس پر تمام فارنر کی بھی نظر تھی ، ٹریل تھری کو غیر محفوظ سمجھا جا رہا تھا ، سب سیکیورٹی پر اُنگلیاں اٹھا رہے تھے ، اس آفیسر نے دن رات ایک کر کے ملوث ملزم کو بلا آخر قانُون کی گرفت میں کر لیا۔
ویل ڈن شفقت فیض آپ اسلام آباد پولیس کے ہیرو اور قابل فخر آفیسر ھو