LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز)آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈ ی سید خالد ہمدانی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈ ی سید خالد ہمدانی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، ایس پی راول فیصل سلیم،ایس ڈی پی نیوٹاؤن ملک اللہ یار، ایس ڈی پی اووارث خان ملک رفاقت،ڈی ایس پی سیکورٹی مرزا طاہر سکندر،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر اورایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے، آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے جلوس کے روٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اورایس او پیز پر عمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا،محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے، علماء واکابرین، انجمن تاجران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے بھرپور تعاون سے بھائی چارے، امن اوریگانگت کی مثالی فضاء قائم کو برقرار رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com