راولپنڈی(اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کی
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کی، محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 6000سے زائدافسران واہلکارسیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1000 سے زائد افسر و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 447جلوس اور1925مجالس کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، 40حساس جلوسوں کے لیے خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس،لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے افسران واہلکاروں کے ساتھ 5000 سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے، سی پی اوسید خالد ہمدانی،ایس ایس پیز اورڈویژنل ایس پیز جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے، محرم الحرام سے قبل پولیس اورجید علماء کرام کے کاروان امن نے امن وامان کے قیام کے لیے ٹیکسلا، مری، کہوٹہ، گوجرخان اورراولپنڈی میں مقامی علماء اورانتظامیہ سے ملاقاتیں کیں،اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی پولیس کا کنٹرول روم 24/7مانیٹرنگ کررہا ہے،جلوس /مجالس میں کسی شخص کو بغیر چیکنگ داخلے کی اجازت نہ ہو گی،جلوس کی سیکورٹی کے لیے روٹ ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سٹرکوں اوردیگر راستوں کو سیل کیاجائے گا،سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، 36علماء کی ضلع میں داخلے پرپابندی،26افراد کے تقریر کرنے پر پابندی اور51افراد کو 4thشیڈول میں شامل کیاگیا ہے،راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے،جید علماء کرام و اکابرین، ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ مل کر امن و امان اور اتحاد و یگانگت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔