راولپنڈی ( اردو ٹائمز) ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم وقار نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم وقار کو گرفتا ر کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھو س شواہد کیسا تھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، زیادتی ناقابل برادشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔